کرائمز

2000 روپے کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کر دیاگیا

لاہور(آئی این پی)شمالی چھاﺅنی کے علاقہ میں 2000 روپے کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کر دیاگیا۔ ملزمان نے لین دین کے تنازعہ پر شہزاد مسیح کو گھر میں گھس کر چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔ملزمان نے گھر میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی بھی کی۔ ایس پی کینٹ ڈویژن قاضی علی رضا کے مطابق شمالی چھاﺅنی پولیس نے مقدمہ کے مرکزی عاشر کو گرفتار کرلیاہے ۔لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔ایس ایچ او شمالی چھاﺅنی رومان اقبال کے مطابق مقتول کے بھائی پرنس کی مدعیت میں نامزد ملزم عاشر، چرچ، بلو وغیرہ اور 03 نا معلوم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیاگیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتار کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button