کرائمز

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پیرا فورس اہلکاروں پر حملہ

لاہور(آئی این پی)تجاوزارت کے خلاف کارروائی کرنے والی پیرافورس کے اہلکاروں پر ریلوے روڈ رائیونڈ کے مقام پر حملہ کیا گیا۔پیرافورس ریلوے روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہی تھی کہ دکانداروں نے پیرا اہلکاروں پر حملہ کر دیا،حملے میں پیرافورس کے جوان زخمی ہوا۔ایس ڈی ای او کے مطابق دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے،حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔3روزقبل بادامی باغ سبزی منڈی میں بھی پیرافورس پر حملہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button