علاقائی خبریں

سیلاب زدہ علاقوں کیلئے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کر دی

لاہور( آئی این پی)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ، کشمیر کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے جمعیت اہلحدیث پاکستان، اہلحدیث یوتھ فورس اور تحریکِ طلبا ءاہلحدیث پاکستان کی طرف سے ایک بڑے امدادی سامان کے ہمراہ قافلہ روانہ کر دیا گیا ۔ امدادی سامان میں ادویات، نقد امداد،خشک راشن،کھانے پینے کے سامان سمیت ریلیف کا بڑا ذخیرہ شامل ہے۔علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ سیلاب زدہ متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ادویات اور کھانے پینے کی اشیا ءکے ساتھ ساتھ گھروں کی صفائی اور ملبہ ہٹانے کے کام کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے مقامی کرین سروس فراہم کرنے والوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کرایہ کم کریں تاکہ متاثرین کی بروقت مدد ممکن ہو سکے۔ سیلاب متاثرین کو اس کڑے وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا قومی و دینی فریضہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button