صنعتی کارکنوں کومفت فلیٹ کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع
لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مزدور دوست پالیسی کے ثمرات سامنے آگئے-صنعتی کارکنوں کومفت فلیٹ کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، درخواستیں طلب کر لی گئیں-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر فلیٹ الاٹمنٹ میں انتقال کرنے والے صنعتی ورکرز کی بیوگان کے لئے 3فیصد جبکہ معذور ورکرز کا 2فیصد کوٹہ مقرر کیا گیاہے-ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی ورکرز سے فلیٹ کی الاٹمنٹ کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئیں -ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر انڈسٹریل ا سٹیٹ قصور فیزون میں الاٹمنٹ کی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں صنعتی کارکنوں کو 750 فلیٹ مفت دئےے جائیںگے -وزیراعلی مر یم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے صنعتی ورکرز کو فلیٹ الاٹمنٹ کے لئے کارروائی کاآغازکردیاگیا ہے-ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی کارکنوں کے لئے گھر بیٹھے ویب سائٹ سے درخواست فارم حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے-مفت فلیٹ الاٹمنٹ کےلئے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نارتھ اورساﺅتھ کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قصور کے دفتر سے بھی فارم حاصل کئے جا سکتے ہیں -درخواستیں جمع کرانے کےلئے 8ستمبر آخری تاریخ مقرر کردی گئی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ضلع قصور کے صنعتی ورکرز کےلئے دو تہائی اور ضلع لاہور کے ورکرز کےلئے ایک تہائی ہاﺅسنگ یونٹ کوٹہ مقررکیا گیاہے-صنعتی ورکرز ویب سائٹ www.pwwf.punjab.gov.pk اور www.labour.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں-صنعتی ورکرز 049-2724261–0331-4436944پر رابطہ کرسکتے ہیں-صنعتی کارکن پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نمبر 042-99260240پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں-