کرائمز

شجاع آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں مہنگائی کا جن بےقابو

شجا ع آباد (اظہر تاج قریشی ) شجاع آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں مہنگائی کا جن بےقابو غریب عوام شدید پریشان اشیاء خوردونوش اور زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ مہنگائی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال سے عام آدمی شدید پریشانی میں مبتلا ہے اشیاء خوردونوش سمیت بنیادی ضروریات کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں زندگی بچانے والی اہم ادویات کے نرخ بھی آسمان کو چھونے لگے ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کے لیے صحت کا تحفظ اور بنیادی ضروریات کی فراہمی مشکل سے مشکل تر ہوتی جارہی ہے گھی جوکہ پہلے 400 سے لے کر 450 روپے تک مل رہا تھا اب 600 روپے تک پہنچ چکا ہے اسی طرح آٹا، چینی، دالیں اور خوردنی تیل جیسی روزمرہ کے استعمال کی چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اوپر سے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے مریضوں اور ان کے خاندانوں پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے خاص طور پر دل، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں عوامی حلقوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید مایوسی پائی جاتی ہے عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے لوگوں اور شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اشیاء خوردونوش اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی بھی سکھ کی زندگی گزار سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button