کرائمز

پولیس لائن گوجرانوالہ میں ڈویژن کی مرکزی تقریب کا انعقاد

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی یومِ شہدائے پولیس عقیدت، احترام اور جذبے سے منایا جارہا ہے۔ پولیس لائن گوجرانوالہ میں ڈویژن کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، آرپی او طیب حفیظ چیمہ اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، ایم این اے محمود بشیرورک، ایم این اے شازیہ فرید، محمد نواز چوہان(ایم پی اے)’ایم پی اے قیصر اقبال سندھو، قائمقام سی پی او ایس ایس پی رضوان طارق اور دیگر نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔ شہدائے پولیس کو وطنِ عزیز پر جان نچھاور کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور کے ورثاء سے اظہاریکجہتی کی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ شہید زندہ ہے مگر شہید کا مقام ہمارے شعور سے بالاتر، ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے، ان ورثاء کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور انہیں معاشی تحفظ کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائیگا۔ تقریب میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی اور وطنِ عزیز، شہریوں کے جانوں و مال کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنے والے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button