کرائمز

انچارج پیرا فورس یسرا بٹ کی قیادت میں شہر کی خوبصورتی بحال

لاہور / رائیونڈ (عثمان چیمہ سے)انچارج پیرا فورس یسرا بٹ کی قیادت میں شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے ایک شاندار گرینڈ آپریشن شروع کیا ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولت کو بحال کرنے کی جانب اہم قدم ہے اس آپریشن کے تحت شہر بھر میں بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں جن میں پیرا فورس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں یہ کارروائیاں رائیونڈ مین بازار سندر روڈ مانگا روڈ لاہور روڈ اور تجارتی مراکز میں کی گئیں، جہاں عوامی مقامات کو ہر قسم کی رکاوٹوں سے پاک کرنے پر توجہ دی جا رہی ہےانچارج پیرا فورس یسرا بٹ کے مطابق، شہریوں کو کشادہ سڑکیں اور صاف ستھرے راستے فراہم کرنا پیرا فورس کی اولین ترجیح ہے انچارج پیرا فورس نے واضح کیا کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے اور قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہوگا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، اور پیرا فورس کا عزم ہے کہ رائیونڈ کے شہریوں کو بہتر اور آسان رسائی والے عوامی مقامات میسر ہوں اس گرینڈ آپریشن سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی بحال ہو رہی ہے بلکہ شہریوں کے لیے پیدل چلنے اور سفر کرنے میں بھی آسانی ہوئی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button