کرائمز

اٹک ، 04 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

اٹک (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) اٹک پولیس نے کار روائی کرکے منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 04 ملزمان گرفتار،1220 گرام آئس، 2500 گرام چرس اور پسٹل 30 بور برآمد کر لئے۔تھانہ جنڈ پولیس نے دوران چیکنگ نعمت اللہ ولد فضل غنی سکنہ اورکزئی ایجنسی سے 1220 گرام آئس برآمد کر لی۔اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے دوران چیکنگ شارخ خان ولد خضر علی سکنہ روشن پورہ حسن ابدال سے 1300 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیصل خان نے ہمراہ ٹیم دوران گشت فیضان ولد محمد اشرف سکنہ ڈھوک مسکین حسن ابدال سے 1200 گرام چرس برآمد کر لی۔اسی طرح تھانہ حضرو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر شہزاد نے ہمراہ ٹیم دورانِ گشت شکیل خان ولد رحمان گل سکنہ صوابی سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button