علاقائی خبریں

اقتصادی تعاون بڑھانے کےلئے پیشرفت خوش آئند ہے ‘ خادم حسین

لاہور( آئی این پی)فاﺅنڈر ز گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیا ن تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کےلئے پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو5سے7ارب ڈالر تک لے جانے کی گنجائش موجود ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان چاول، سیمنٹ، ٹیکسٹائل مصنوعات اور ادویات بنگلہ دیش کو برآمد کرتا ہے جبکہ بنگلہ دیش سے تیار ملبوسات، جوتے اور چمڑے کی مصنوعات بھجوائی جاتی ہیں تاہم دونوں ممالک تجارت کی فہرست میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تجارت کے حجم میں اضافے کے لئے دونوں ممالک حائل رکاوٹیں ختم ، بینکنگ چینلز کو مضبوط اور ویزا پالیسی کو نرم کریں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان واضح ہے کہ اس نے بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی تعاون کو بڑھانا ہے جس سے دونوں ممالک کی عوام کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ کوششیں جاری رہیں تو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو سکتے ہیں جو نہ صرف اقتصادی بلکہ سفارتی سطح پر بھی قربت کا باعث بنیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button