علاقائی خبریں
4کروڑ 79لاکھ ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری
لاہور( آئی این پی)عالمی بینک نے پنجاب میں پرائمری تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے 4کروڑ 79لاکھ ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دیدی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے تحت ابتدائی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا، سکول سے باہر بچوں کو دوبارہ داخل کیا جائے گا اور اساتذہ کی معاونت کو مضبوط بنایا جائے گا۔اس سے قبل جون 2025ءمیں عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15کروڑ ڈالرز فنڈز کی منظوری دی تھی، رقم پنجاب میں لڑکوں اور لڑکیوں کی پرائمری تعلیم پر خرچ کے لیے دی گئی تھی۔عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صوبہ پنجاب میں 70لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، فنڈز کے استعمال سے 50 لاکھ بچوں کو فائدہ ہوگا۔