چار شہریوں کی عدم بازیابی سے متعلق دائر درخواست نمٹا دی گئی
لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے چار شہریوں کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست پر ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کا ڈی پی او کے جواب پر اطمینان کا اظہار ، بازیابی کی درخواست نمٹادی ۔جسٹس طارق محمود باجوہ نے شہری حافظ اسد نواز کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے چار شہریوں کی بازیابی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چوہدری فضاءاللہ کے ہمراہ پیش ہوئے ،ڈی پی اونے بتایا کہ عرفان اور تجمل کیخلاف مقدمات ہیں ، انہیں شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا ہوا ہے،ریحان والد کے پاس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہے، جبکہ نواز کو عدالت پہلے ہی رہا کرچکی ہے۔جسٹس طارق محمود باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ درخواستگزار بزرگ شخص ہیں اور بزرگوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ درخواستگزار،ان کے پاس ہی نہیں آیا ۔عدالت نے ڈی پی او کے جواب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہری اسد نواز کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست نمٹا دی۔
عالمی بینک نے پنجاب میں پرائمری تعلیم کیلئے 4کروڑ 79لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی
منصوبے کے تحت ابتدائی تعلیم کو فروغ ، سکول سے باہر بچوں کو دوبارہ داخل ،اساتذہ کی معاونت کو مضبوط بنایا جائےگا