کرائمز
مبینہ پولیس مقابلہ ،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک
لاہور (آئی این پی) شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ ،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔سی سی ڈی پولیس کے مطابق خطرناک اشتہاری ڈاکو مختار عرف مختارہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو مختار عرف مختارہ چوری ڈکیتی راہزنی پولیس پر فائرنگ جبکہ واردات میں شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔