علاقائی خبریں

مولانا اسعد محمود اور دیگر علماءکا دورہ جامعہ اشرفیہ لاہور

لاہور (آئی این پی)جمعیت علماءاسلام کے راہنماءو سابق وفاقی وزیرصاحبزادہ مولانا اسعد محمود نے گذشتہ روز ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا ان کے ہمراہ جمعیت علماءاسلام کے مرکزی ترجمان مولانا اسلم غوری ،پنجاب کے قائم مقام امیر مولانا صفی اللہ ، سیکرٹری جنرل مولانا نصیر احمد احرار، پروفیسر مولانا غصنفر عزیز اور مولانا عکاشہ میاں سمیت دیگر علماءموجود تھے مولانا اسعد محمود نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم کی عیادت کی اور ناظم شعبہ نشر و اشاعت و ڈائریکٹر امور خارجہ مولانا حافظ اسعد عبید، نائب مہتمم و استاذ الحدیث مولانا زبیر حسن ، مولانا اویس حسن، مولانا سعد بن اسعد اور مولانا مجیب الرحمن سمیت دیگر علماءسے ملاقات کرتے ہوئے دینی مدارس کی خدمات، غزہ کی صورتحال اور ملکی حالات اور دیگر امور پرباہمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علماءاسلام کی اہمیت اور ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف جمعیت علماءاسلام ملک میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ ، ملک کی ترقی و استحکام اور اس کی سالمیت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور دوسری طرف سیلاب زدہ علاقوں میں جمعیت کے جفا کش رضا کار رفاہی خدمات میں بھی مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور کیدینی و ملی خدمات اور اس کا علمی فیضان پاکستان سمیت پوری دنیا میں جاری ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم مدظلہ¾ کو صحت کاملہ ، عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے اور جامعہ اشرفیہ سمیت دیگر دینی مدارس کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button