اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرا دی
لاہور (آئی این پی) اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرا دی ۔اپوزیشن کے ارکان اسمبلی شعیب امیر اعوان، فرخ جاوید، احمر بھٹی اور سجاد احمد وڑائچ کے دستخط سے ریکوزیشن آئین کے آرٹیکل 54(3)اور 127کے تحت جمع کرائی گئی ہے ۔ ریکوزیشن میں بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کی گرفتاری کا معاملہ زیر موضوع بنایا گیا ہے ۔ پرامن احتجاج کے دوران سیاسی کارکنوں اور ایم پی ایز کی گرفتاریوریوں کو بھی ریکوزیشن میں موضوع بحث بنایا گیا۔ ریکوزیشن میں جنوبی پنجاب میں سیلاب کی صورتحال زیر غور لانے کا مطالبہ کیا گیا اور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بحث کرانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ریکوزیشن میں ستھرا پنجاب ٹیکس کے نفاذ پر غور کو زیر بحث لایا گیا ہے جبکہ چینی اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ بھی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔