کرائمز

بلوچستان سانحہ / ڈپٹی کمشنر نے ڈیڈ باڈیز وصول کرلیں

ڈیرہ غازیخان (فہیم فرید سے) بلوچستان میں بسوں سے اتارکر بے دردی سے شہید ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیز کو کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے کمانڈنٹ اسد چانڈیہ کے ہمراہ وصول کر لیا ہے تفصیل کے مطابق پنجاب کی باؤنڈری بواٹہ سے بارڈر ملٹری پولیس کے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد اور کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ شہید ہونے والے نو افراد کو ڈیڈ باڈیز کو وصول کیا بسوں سے اتر کر پنجاب کی شناخت دیکھ کر شہید ہونے والوں کو تعلق لاہور گجرات خانیوال گوجرانولہ لودھراں ڈیرہ غازی خان چوک قریشی سے ہے شہید ہونے والے دو بھائی جابر اور عثمان دنیا پور لودھراں کے رہائشی باپ کے جنازے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے شہید ہونے والے محمد عرفان ولد غلام اکبر کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے شہید ہونے والے صابر حسین ولد محمد ریاض کا تعلق کامکی گوجرانولہ سے ہے شہید ہونے والے محمد آصف ولد سلطان کا تعلق چوک قریشی ڈیرہ غازی خان سے ہے شہید ہونے والے غلام سعید ولد غلام سرور کا تعلق خانیوال سے ہے شہید ہونے والے محمد جنید کا تعلق لاہور سے ہے شہید ہونے والے محمد بلال ولد عبد الوحید کا تعلق اٹک سے ہےشہید ہونے والے بلاول کا تعلق گجرات سے ہے
ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد اور بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ نے ڈیڈ باڈیز کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر وصول کرتے ہوئے متعلقہ علاقوں کے لیے روانہ کردیا ہےکمشنر اشفاق احمد چوہدری کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ نے ڈیڈ باڈیز کو افسران کی ڈیوٹیاں لگاتے ہوئے متعلقہ علاقوں کے لیے روانہ کی ہیں
کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کمانڈنٹ باڈر ملٹری پولیس اسد خان چانڈیہ نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button