علاقائی خبریں

آل سندھ ایمپلائیز الائنس کی جانب سے احتجاجی کال پر لبیک

عمرکوٹ (رپورٽ /ڈاکٹر ایم لال واگھانی) ضلع عمرکوٹ کے مختلف شہروں سمیت ٹاؤن کمیٹی ڈھورونارو اور یوسی ڈھیبو کے تمام بوائز وگرلزپرائمری و ہائی اسکول، ھائیر سیکنڈری اسکول، ڈگری کالج، ٹاؤن کمیٹی آفس، سرکاری رورل ہیلتھ سینٹر ڈھورونارو کے سرکاری ملازمین نے آل سندھ ایمپلائیز الائنس کی جانب سے احتجاجی کال پر سرکاری دفاتر اسکولز وکالج پر سیاہ پرچم لہرا کر بازووں پر کالی پٹیاں باندھ کر بھرپور طریقے سے احتجاج ریکارڈ کروایا. اسکولز وکالج میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیاگیا. ٹاؤن کمیٹی ڈھورونارو کے ملازمین نے بھی سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا. پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں محمد سومار منگریو، عبداللطيف کوری ، عارف قریشی نے ڈھورونارو ٹاؤن کے مختلف اسکولز، وآفسوں کا دورہ کیا. اور اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین کی جانب سے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنے بھرپوراتحاد سے اپنے جائز مطالبات منظور کراکے اپنے جائز حقوق حاصل کرکے دم لے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button