نگینہ بی بی قتل یا خود کشی معمہ حل نہ ہو سکا،پولیس مصروف تفتیش
نگینہ بی بی قتل یا خود کشی معمہ حل نہ ہو سکا،پولیس مصروف تفتیش
نورپورتھل(عزیزالرحمان بوڑانہ سے)نواحی موضع میکن میں 22 سالہ شادی شدہ خاتون نگینہ بی بی زوجہ ضیا۶ اللہ سگو نے خودکشی کی یا اسے قتل کیا گیا پوسٹ مارٹم کی رپورٹ انے کے بعد معلوم ہوگا گزشتہ روز پولیس تھانہ نورپور کو اطلاع ملی کہ میکن کی رہائشی نگینہ نے خود کشی کر لی ہے جس پر پولیس تھانہ نورپور نے نعش کو قبضے میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں معلوم ہوا کہ نگینہ کے جسم پر تیزدھار آلہ کے زخموں کے نشانات ہیں جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی دوسری جانب لواحقین کے مطابق متوفیہ نے خودکشی کی ہے جبکہ متوفیہ کے جسم پر زخموں کے نشانات خودکشی کو مشکوک بنارہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ چکوال کی رہنے والی تھی اور اس نے ضیا۶ اللّٰہ سے پسند کی شادی کی تھی