کرائمز

ساہیوال،ڈاکو 14لاکھ32ہزار نقدی، زیورات، 7موبائل لے اڑے

ساہیوال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ڈاکو بیوپاریوں، موٹر سائیکل ڈیلر، خاتون سکول ٹیچر سے14لاکھ32ہزار200روپے نقدی، زیورات، 7موبائل لوٹ کر لے گئے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈاکو گن پوائنٹ پر جوگی چوک میں چمڑا کے بیوپاری محمد ارشد جاوید سے دو لاکھ70ہزار روپے نقدی، موبائل، چک 81پانچ ایل میں ایک خاتون حنیفاں بی بی کی بہو فوزیہ بی بی کے کانوں سے بالیاں نقدی ایک لاکھ67ہزار روپے، فتح شیرروڈ پر ہونڈا ڈیلر مجاہد خاں لودھی سے 5لاکھ12ہزار روپے نقدی، موکل کالونی میں چک 103نو ایل کے بیوپاری دلمیر احمد کو نشہ آور جوس پلا کر بے ہوش کر دیا اور ایک لاکھ30ہزار روپے نقدی، موبائل، چک 135نو ایل میں محمد فیصل شفیق سکول ٹیچر سے موبائل، نقدی55ہزار500روپے، چک108بارہ ایل میں محمد عثمان ڈلیوری بوائے سے موبائل، نقدی20ہزار روپے ، بیرونی اڈہ لاریاں چیچہ وطنی شہر میں محمد شعبان اور اس کی والدہ رضیہ سلطانہ سے دو لاکھ77ہزار700روپے نقدی، لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی، یوسف والا، فتح شیر کالونی، غلہ منڈی ، صدر چیچہ وطنی ، سٹی چیچہ وطنی نے محمد ارشد جاوید، حنیف بی بی، دلمیر احمد ، مجاہدخاں لودھی، محمد فیصل شیفق، محمد عثمان اور محمد شعبان کی مدعیت میں7مقدمات382، 392، 397 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button