ہائی الرٹ .ریسکیو کے جانباز امدادی سرگرمیوں میں مصروف
اوکاڑہ (وحید انصاری)اوکاڑہ دریائے ستلج کے بعد دریائے راوی میں بھی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ،ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ .ریسکیو کے جانباز امدادی سرگرمیوں میں مصروف سیلابی صورتحال میں چھٹیاں منسوخ.ایک ہی عزم دریائی بیلٹوں پر بسنے والوں کی جان و مال کوبچانا. ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر دریائے راوی سے ملحقہ دیہات میں سے رات گئے لوگوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 ریونیو فیلڈ سٹاف اور پولیس لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے متحرک ہوگئے،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کو اونچے درجے کے سیلاب سے بچانے کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل تسلسل سے جاری ہے، عوام سے اپیل ہے کہ دریائے ستلج سے ملحقہ علاقوں کے لوگ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں سے تعاون نہ کرنے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔#