کرائمز
سیدہ حمیرا شاہ کا شہر کے مختلف بازاروں اور دکانوں کا دورہ
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے شہر کے مختلف بازاروں اور دکانوں کا دورہ کیا تاکہ چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے دکانداروں کو ہدایت جاری کی کہ چینی کو مقررہ سرکاری نرخ 173 روپے فی کلو کے مطابق فروخت کیا جائے اور نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے واضح کیا کہ چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر وہ کہیں چینی مہنگے داموں فروخت ہوتی دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت ایکشن لیا جا سکے۔