علاقائی خبریں

کمالیہ جمہوریت اور صحافت میں چولی دامن کا ساتھ ہےافضل چوہدری

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ جمہوریت اور صحافت میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کیونکہ جس طرح جمہوریت میں چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے۔ اس طرح صحافت بھی اسی قانون سے عبارت ہے۔ سماجی میڈیااور فوری اطلاعات کی فراہمی کے اس دور میں ایک صحافی کا بنیادی کا م یہ ہے کہ وہ اطلاعات و معلومات کے سیلاب میں سے درست اطلاعات اور معلومات کی تصدیق کرے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے میڈیا جرنلسٹ گروپ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق محمد نعیم خان (روزنامہ پاکستان) ملک ظفر اقبال (رائل نیوز) طارق رحمان (روزنامہ نوائے جنگ) محمد ندیم خان (روزنامہ پنجاب قیادت) عبد الرحمن ایڈووکیٹ (سیاسی ایڈیشن) محمد شبیر (روزنامہ سیاسی تقدیر) ایم افضل چوہدری (ہفت روزہ ٹیکو) منظور انصاری (اپنا ٹیکو) امداد مغل (میرا شہر) ملک عابد اسلم شانی (ایک نیوز) اسد لیاقت راجپوت(روز ٹی وی) طارق محمود رانا (ٹو نیوز) عرفان خان (سٹی ٹین نیوز) شہباز راجپوت (عرض پاک) میاں محمد افضل (فیصل آباد رپورٹ) محمد جاوید قادری (سماء) غلام مرتضیٰ صدیقی (سٹی ایکسپریس) ساجد کمبوہ (پنجاب افئیرز) ایم محبوب نذیر (روزنامہ مشرق) ساجد حنیف (میرا شہر) عدیل اشرف جان سندھو (نوائے خبریں)۔انہوں نے مزید کہا کہ نمایاں نام اور مقام پانے کے لئے وسیع مطالعہ کے ساتھ بھر پور جرات اور ہمت و اخلاص اور دیانت و خدمت، انسانیت کا جذبہ اور خود کو وقف کر دینے کا حوصلہ بھی درکا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button