شیرربانی رحمۃ اللہ علیہ کے 100واں عرس مبارک کی تقریبات اختتام پزیر
شرقپورشریف(محمد قاسم)شرقپور میں اعلیٰحضرت میاں شیر محمد شرقپوری المعروف شیرربانی رحمۃ اللہ علیہ کے 100واں اور حضرت میاں غلام احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کے 29واں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات آستانہ عالیہ شرقپورشریف پر اختتام پزیر ہو گیئں۔ عرس مبارک میں مشائخ عظام ، علماء کرام ، زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ولی کامل اعلیٰحضرت میاں شیر محمد شرقپوری المعروف شیرربانی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت میاں غلام احمد شرقپوری رح کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات دُعا کے بعد اختتام پزیر ہو گئیں۔ عرس مبارک سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپورشریف صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر نقشبندی مجددی شرقپوری کی زیر سرپرستی اور صاحبزادہ میاں محمد عزیزالدین نقشبندی مجددی شرقپوری کی زیر نگرانی منقعد ہوا۔ تقریبات کا آغاز مزار شریف کو غسل دیکر تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول صہ سے کیا گیا۔ جس میں پاکستان بھر کے جید علماء کرام اور مشائخ عظام نے اولیاء اللہ اور اعلیٰحضرت میاں شیر محمد شرقپوری المعروف شیرربانی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت میاں غلام احمد شرقپوری رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اختتامی دُعا سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپورشریف حضرت میاں محمد ابوبکر نقشبندی مجددی شرقپوری نے کرائی. جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی اور ملک پاکستان کی سلامتی ، ترقی اور سیلاب زدگان سمیت فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ زائرین نے عرس کی محافل میں شرکت کرکے مشائخ عظام اور علماء کرام کے روحانی ، علمی وادبی خطابات سے فیض یاب ہوئے۔ عرس مبارک کے موقع پر دودھ کی سبیل اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے۔