چوہدری غلام رضا ربیرہ کے ہمراہ دریائے راوی کا دورہ
اوکاڑہ(وحید انصاری) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کا ایم پی اے چوہدری غلام رضا ربیرہ کے ہمراہ دریائے راوی کا دورہ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ چوہدری رب نواز اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال سمیت متعلقہ محکمہ کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے موضع جندراکہ کے مقام پر دریا میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا، محکمہ انہار کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا اخراج 2 لاکھ 29 ہزار کیوسک سے زائد ہے جبکہ ہیڈ بلوکی پر پانی کا اخراج 80 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے دریا سے ملحقہ علاقوں کو مکمل طور پر خالی کروانے کے احکامات جاری کیے اور انتہائی اونچے درجے کے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عوام کو سیلاب سے بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو متحرک انداز میں سر انجام دیں، عوام کی جانب مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔#