علاقائی خبریں

یاسمین فاطمہ سے گوجرانوالہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

گوجرانوالہ(نامہ نگار ) ٹیکس بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر کامران شیخ، سرپرست میاں عبدالغفار اور پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد ثاقب شیخ پر مشتمل ایک وفد نے ریجنل ٹیکس آفس (RTO) گوجرانوالہ کی نئی تعینات ہونے والی چیف کمشنر محترمہ ڈاکٹر یاسمین فاطمہ سے ملاقات کی۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ محترمہ ڈاکٹر یاسمین فاطمہ RTO گوجرانوالہ میں بطور چیف کمشنر تعینات ہونے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔اس موقع پر گوجرانوالہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف جنجوعہ نے کابینہ کے تمام اراکین کا تعارف کرایا۔ ملاقات میں مختلف ٹیکس سے متعلق مسائل، بالخصوص سیلز ٹیکس رجسٹریشن، صارفین کے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ تک آسان رسائی، اور ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے طریقہ کار میں درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔چیف کمشنر ڈاکٹر یاسمین فاطمہ نے وفد کو اپنی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ملاقات میں کمشنر جناب محمد ماجد، کمشنر وقاص حنیف اور ایڈیشنل کمشنر محترمہ رفعت عزیز بھی شریک تھیں۔وفد کے دیگر اراکین میں عابد حفیظ، آغا سرفراز، عمران علی، عابد اعوان، سفیر الحق، مدثر بٹ، وقاص جمیل، عابد سندھو، نعمان ایوب،عمر چوہدری، اعظم غفار، سید حسن عسکری، حسین صدیق چوہدری،عاطف صدیق بھٹی اور دیگر وکلا شامل تھے۔یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کرنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button