دھی رانی پروگرام ،قیدی افراد کی بیٹیوں کے لیے بڑھانے کی ہدایت
شجاع آباد (مظہرتاج قریشی) پنجاب کی جیلوں میں قید افراد کی بیٹیوں کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخی اور انقلابی اقدام پنجاب کی جیلوں میں قید قیدیوں نے وزیر اعلی پنجاب کو اپنی بیٹیوں کی شادیاں "دھی رانی پروگرام” کے تحت کروانے کی اپیل کی تھی. وزیراعلی پنجاب نے قیدیوں کی اپیل منظور کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کو "دھی رانی پروگرام” کا دائرہ کار قیدی افراد کی بیٹیوں کے لیے بڑھانے کی ہدایت کی تھی اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق "دھی رانی پروگرام” کا دائرہ کار قیدی افراد کی بیٹیوں کے لیے بڑھا دیا گیا
تفصیلات کے مطابق
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کے مطابق "دھی رانی پروگرام” پنجاب کی جیلوں میں قید، قیدیوں کی معصوم بیٹیوں کے لیے امید کی نئی کرن بنے گا اس حوالہ سے سیکرٹری گورنمنٹ آف پنجاب سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود کی طرف سے پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری. ہدایات کے مطابق قیدیوں کے ڈیٹا کو بھی "دھی رانی پروگرام” کے لیے لازم قرار دے دیا گیا۔ سیکرٹری گورنمنٹ آف پنجاب سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود کی ہدایات پر فوری عمل کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروہ ہمدانی نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان اور ملتان ڈویژن میں موجود تمام جیلوں کے سپرنٹینڈنٹ سے ٹیلی فونک رابطے کیے اور ان جیلوں میں قید، قیدیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اور جیلوں کے سپرنٹینڈنٹ کی مشاورت سے سوالات تیار کیۓ۔ یہ کہ قیدیوں کی بیٹیوں کے شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں یا نہیں بنے ہوئے اور ان کا نکاح ہوا ہے یا نہیں ہوا. محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن کی ٹیم نے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروہ ہمدانی کی ہدایت کے مطابق جیلوں کے اندر جا کر وہاں بیٹھ کر "دھی رانی پروگرام” کے لیے قیدیوں کی رجسٹریشن کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا ہے. پورے پنجاب میں ملتان ڈویژن وہ واحد ڈویژن ہے جس نے سیکرٹری گورنمنٹ آف پنجاب سوشل ویلفیئر کی ہدایات پر فوری عمل کرتے ہوئے قیدیوں کا ڈیٹا اکٹھا بھی کر لیا ہے. صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ کے مطابق ملتان ڈویژن سے اب تک 124 قیدیوں کی درخواستیں بھی موصول ہوچکی ہیں.