نوید احمد کا وزیرآباد سیالکوٹ روڈ پر سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا وزیرآباد سیالکوٹ روڈ پر سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دورہ، دریائے چناب، نالہ پلکھو اور نالہ ایک میں پانی کی سطح کم، روڈ اور ملحقہ علاقوں سے نکاسی یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر، میونسپل کمیٹی وزیرآباد کے افسران کو ہدایات جاری۔شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا نالہ ایک اور پرانے وزیرآباد روڈ کا دورہ، برساتی نالے اور وزیرآباد سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ۔الحمدللہ وزیرآباد شہر اور وزیرآباد سیالکوٹ روڈ سے سیلابی پانی آبادیوں اور روڈ سے دریا، نالہ پلکھو اور نالہ ایک میں واپس۔ آمد و رفت بحال ‘ڈپٹی کمشنر نے روڈ پر سیلابی پانی سے گرے ہوئے درخت کو ہٹانے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔