علاقائی خبریں
ٹریفک مینجمنٹ پلان کے مطابق کینٹ چوک ملتان کی ری ڈیزائننگ
شجاع آباد (مظہرتاج قریشی)سی ٹی او ملتان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے کینٹ چوک ملتان کی ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ٹریفک پلان کے مطابق عملدرآمد جاری ہے۔ ٹریفک کے فلو کو نارمل کرنے کیلئے کینٹ چوک پر جرسی سیمنٹ بیرئیر رکھ دیے گئے ہیں صدر بازار کینٹ مال روڈ ایس پی چوک اور ڈیرہ اڈہ چوک کی طرف سے آنیوالی ٹریفک بومنجی اسکوائر سے گجر کھڈہ کا راستہ استعمال کرتے ہوئے عزیز ہوٹل چوک کی طرف جا سکے گی۔ شہریوں سے گزارش ٹریفک پلان کے مطابق لائن و لین کی پاسداری کرتے ہوئے ڈرائیونگ کریں اور ون وے کی خلاف ورزی ہرگز نہ کریں۔ سموتھ فلو آف ٹریفک اور شہریوں کے محفوظ سفر کیلئے کوشاں سٹی ٹریفک پولیس ملتان