علاقائی خبریں

کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کے ہنگامی دورے

شجاع آباد (مظہرتاج قریشی)کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شجاع آباد میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا وہاں موجود متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ کمشنر نے موضع طاہر پور میں قائم ضلعی محکموں کے کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے جاری انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی عامر کریم خاں نے بتایا کہ دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث شجاع آباد کے متاثر ہونے کا اندیشہ موجود ہے اس لیے شجاع آباد کے فلڈ بندوں کی انسپکشن مکمل کر لی گئی ہے اور عوام کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
کمشنر نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرہ خاندانوں کے لیے ادویات ویکسینیشن اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حفاظتی بندوں کے ساتھ آبادیوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ شجاع آباد اور جلالپور پیر والا کے دریائی علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر خالی کرایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دریائی علاقوں سے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ بروقت اقدامات کے ذریعے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button