پی ایچ اے ملتان میں دوکانوں کی تاریخی بولی کا انعقاد
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام لیڈیز پارک گلگشت میں 27 دوکانوں کی کامیاب بولی مکمل کر لی گئی
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس اسد علی،ہاؤسنگ اور ڈپٹی کمشنر کے نمائندے بھی موجود تھے
نیلامی میں دو سو سے زائد لوگوں نے شرکت کی
سرکاری بولی سے آغاز ہونیوالی بولی آٹھ سے دس گناہ زیادہ پر گئی اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ ادارے کو دکانوں کی نیلامی سے دو کروڑ سے زائد سالانہ آمدنی ہوگی جو کہ خوش آئند ہے ادارے کی سیلف انکم میں اضافے کے لیئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں دیگر کینٹینز اور اسٹینڈ کی نیلامی بھی کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ ایڈور ٹائز منٹ میں کامیاب نیلامی کے بعد دوکانوں کی نیلامی میں ہونے والی آمدنی سے ادارے کو استحکام حاصل ہوگا تاریخی بولی پر تمام آفیسران مبارکباد کے مستحق ہیں شہر کی خوبصورتی میں اضافے میں بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔سیلف انکم میں اضافے سے ادارے کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔