کرائمز

سراۓ مغل /سیلاب مزید تباہی مچانے لگا، پانی کی سطح مزید بلند

پتوکی (شبیر احمد شاہین )سراۓ مغل /سیلاب مزید تباہی مچانے لگا

سراۓ مغل : دریا راوی میں پانی کی سطح مزید بلند۔اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

سراۓ مغل : اسوقت ہیڈ بلوکی میں پانی کی آمد 154000 کیوسک ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے

: سراۓ مغل کے نواح الپہ کلاں۔دولو ملتانی۔وساٸ پورہ.ٹھٹھہ کھوکرانوالہ اور ملحقہ دیہات میں سیلاب نے تباہی مچا دی

سراۓ مغل : راوی کے اطراف میں واقع بستیوں میں سیلابی پانی میں داخل۔علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار

سراۓ مغل : سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین متاثر۔فصلیں تباہ۔ مکین محصور ہوکر رہ گئے

سراۓ مغل : سیلابی پانی نے آبادیوں کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔ امداد کے منتظر۔تا حال کوٸ امداد نہ پہنچ سکی

سراۓ مغل : دریاۓ راوی میں بھارت کی طرف سے مزید دو لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے بعد صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ
ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر علاقہ مکین اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور

سراۓ مغل : دریا کنارے ریسکیو کی طرف سے 6 فلڈ ریلف کیمپ قاٸم۔نشیبی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button