کرائمز

فائرنگ، پارکنگ سٹینڈ والے پر تشدد کرنیوالے ملزمان گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پلازہ میں فائرنگ اور پارکنگ سٹینڈ والے پر تشدد کا واقعہ،پولیس نے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق جیل روڈ لینڈ مارک پلازہ میں فائرنگ اور پارکنگ سٹینڈ والے پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سِول لائنز نے ایس ایچ او ریس کورس کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی جس نے اسلحہ کی زور پر دھمکیاں اور لڑائی جھگڑا کرنیوالے 2ملزمان طاہر خان اور جہانگیر خان کو گرفتار کر کے ملزموں کے قبضہ سے 1 رائفل اور 2 پستول بمہ گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلحہ کی نمائش اور جھگڑا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button