کرائمز

حجرہ:سیلابی صورتحال، 900 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات

حجرہ شاہ مقیم (ساجد انصاری سے) دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر اوکاڑہ پولیس،افواج پاکستان، ضلعی انتظامیہ،ریسکیو 1122 کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پوری شدت سے جاری ہے اس سلسلہ میں ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور پاک فوج کے افسران نے اٹاری کے مقام پر دریا میں پانی کے بہاؤ اور ریلیف سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین چھچھر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور دیگر افسران بھی موجود تھے ترجمان پولیس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک 80 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 10 ہزار کے قریب مویشیوں کو بھی محفوظ بنایا گیا ہے حویلی لکھا، بصیر پور،کندھ بوڑ اور منڈی احمد آباد پولیس متاثرہ عوام کی امداد اور انخلاء میں سرگرم عمل ہے سیلابی ریلے سے متاثرہ دیہاتوں میں 900 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں جو بیس کیمپ سے وائرلیس کے ذریعے منسلک ہیں متاثرہ علاقوں میں گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے ڈی پی او راشد ہدایت خود متاثرہ دیہاتوں میں جا کر متاثرین اور ان کے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی نگرانی کر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ حالات معمول پر آنے تک آفت زدہ علاقوں سے دور رہیں ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا ہے کہ متاثرین کے انخلاء اور بحفاظت منتقلی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت سرگرم عمل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button