علاقائی خبریں

ادب پرور وں کی چٹھیاں وقت کی قید سے آزاد ہوتی ہیں‘ شفق لاشاری

لاہور (آئی این پی) لاہور آرٹس کونسل الحمراءکے زیر اہتمام ¾ الحمراءادبی بیٹھک میں معروف مصنفہ شفق لاشاری کے اپنی چٹھیوں پر مبنی تصیف ” چٹھیوں “ پر دل کو چھو لینی والی گفتگو کا اہتمام کیا گیا۔ نامور ادیبہ و دانشور شفق لاشاری نے اپنی ہی تصنیف ”چٹھیاں“ میں سے مختلف احتسابات پڑھ کر سنائے،شفق لاشاری کے تجربات، احساسات ، جذبات ، یادوں اور الفاظ میں محبت ، قربت اور احترام کا رنگ جھکتا ہے۔چیئرمین الحمراءرضی احمد نے ا س حوالے سے کہاکہ چٹھیوں کا زمانہ ایک ایسا دور تھا جب الفاظ میں مٹھاس اور احساس کی گہرائی ہوتی تھی،یہ پروگرام ہمارے ماضی سے جوڑنے اور خوبصورت جذبات کو محسوس کرنے کا ذریعہ ہے جو تیز رفتار دور میں کہیں کھو گئے ہیں۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءمحمد محبوب عالم چوہدری نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اس نشست سے ہمیں ماضی کی ثقافت ، خط وکتابت کے فن اور انسانی تعلقات کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے،چٹھیوں کا زمانہ انسانی رشتوں میں جو لطافت لاتا ہے وہ آج کے ڈیجیٹل دور میں مفقود ہو چکی ہے، ایسے پروگرامز اس احساس کی بازیافت ہیں۔ڈیجیٹل دور میں بات چیت تو تیزی سے ہورہی ہے مگر اس میںڈیجیٹل تاثیرملتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button