صاف ستھرا اور خوشبودار رائےونڈ ہمارا مشترکہ خواب ہے:فیضی جٹ
لاہور / رائےونڈ (آئی این پی) ملک افضل کھوکھر، چوہدری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ، اور ملک احسن افضل کھوکھر کی مسلسل کاوشوں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے کے نتیجے میں رائےونڈ سٹی کے صفائی و ستھرائی کے نظام میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے، شہری حلقے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے نہ صرف ایل ڈبلیو ایم سی، سی او یونٹ افسران و محنتی ورکرز بلکہ ان تمام سماجی شخصیات کا بھی شکریہ ادا کر رہے ہیں جنہوں نے عملی طور پر شہر کی حالت سدھارنے میں کردار ادا کیا، خاص طور پر ملک افضل کھوکھر اور چوہدری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ جن کی کاوشوں سے شدید بارشوں کے دوران فوری شہر کو کلئیر کیا گیا ، اسی تسلسل میں ہر ہفتہ باقاعدہ شیڈول کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں، چرچوں اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں کی صفائی کا عمل جاری ہے، حالیہ شدید بارشوں کے باوجود ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں نے دن رات محنت کر کے شہر کے بیشتر علاقوں کو کلئیر رکھا، بارش کے پانی کی فوری نکاسی، گٹروں کی صفائی، اور نشیبی علاقوں میں خصوصی مشینری کی مدد سے پانی کے اخراج کے اقدامات پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ عملے کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر معروف سماجی کارکن فیضی جٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے وہ علاقے جہاں صفائی یا نکاسی آب سے متعلقہ مسائل ابھی بھی موجود ہیں، ان کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور آئندہ چند روز میں وہاں بھی کلئیرنس کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل میں عوامی شمولیت اور شعور اجاگر کرنا بھی لازم ہے تاکہ مستقل بہتری ممکن ہو، جبکہ دوسری جانب ملک احسن افضل کھوکھر نے اس موقع پر کہا کہ رائےونڈ سٹی کو مثالی شہر بنانے کا خواب اب صرف وعدوں تک محدود نہیں بلکہ ہم اس کے عملی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، اور انشااللہ ہر وہ مسئلہ جو شہریوں کو درپیش ہے، اس کو مرحلہ وار حل کر کے دکھائیں گے، انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا اور خوشبودار رائےونڈ ہمارا مشترکہ خواب ہے جس کی تعبیر صرف سرکاری اداروں سے نہیں بلکہ شہریوں کی مدد اور تعاون سے ممکن ہے