کرائمز

غیر منظور شدہ ہاوسنگ سکیمز کے خلاف گرینڈ آپریشن

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر منظور شدہ ہاوسنگ سکیمز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغازتفصیلات کے مطابق ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ و ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے متی تل روڈ پر واقع صفدر نواز عامر نواز محمد عرفان عدنان وغیرہ کی ایڈمز ہاؤسنگ سکیم کے غیر قانونی طور پر توسیع شدہ حصہ،رہن شدہ پلاٹس پر غیر قانونی تعمیر اور تقریباً 150 سو کنال رقبہ پر ناجائز قبضہ کی کوشش ناکام ایڈمز ہاؤسنگ سکیم مالکان نقشہ سے ہٹ کر غیر قانونی طور پر توسیع کر رہے تھے جس پر باؤنڈری وال اور روڈ نیٹ ورک مسمار کر دیا ور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے،ماڈل ٹاؤن چوک پر راؤ یاسر کی بلا منظوری نقشہ تعمیرات کو مسمار کر دیا جبکہ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سیداں والا بائ پاس چوک،اعوان چوک،نانڈلہ چوک،پل براراں،ایم ڈی اے چوک،رضا آباد چوک اور سورج میانی مین چوک سے تجاوزات کو کلیئر کروا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button