علاقائی خبریں

کانسٹیبل محمد اکمل رڈ کو شاندار کارکردگی پر سی سی تھری سے نواز دیا گیا

چنی گوٹھ (نامہ نگار)تھانہ نوشہرہ جدید میں تعینات کانسٹیبل محمد اکمل رڈ کو شاندار کارکردگی پر ڈی پی او بہاولپور حسن اقبال کی جانب سے سی سی تھری (CC-III) سے نوازا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ محنتی، ایماندار اور فرض شناس اہلکار محکمہ پولیس کا فخر ہیں، ایسے جوانوں کی حوصلہ افزائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکار محکمہ پولیس کی حقیقی پہچان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button