کرائمز
اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا کا فلڈ ریلیف کیمپ کا اچانک دورہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا نے رات کو سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا اچانک دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے دریائے راوی سے ملحق علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم افراد سے ملاقات کی اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے فراہم کئے گئے کھانے کا معیار چیک کیا مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثر ہونے والے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے فلڈ ریلیف کیمپ اور سیلاب سے متاثرہ علاقہ جات اور ملحقہ علاقوں میں کھانا اور اشیائے خوردونوش فراہم کیا جارہا ہے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر