کرائمز
ترقیاتی کاموں کی کھدائی،عمارتوں کو نقصان کاسنگین خدشہ
لاہور / رائےونڈ (آئی این پی )گلبرگ ٹاؤن راۓونڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کے دوران نالے کی کھدائی کے باعث نکاسیِ آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی جمع ہو چکا ہے۔ اس جمع شدہ پانی کے باعث قریبی عمارتوں کو ساختی (Structural) نقصان کا سنگین خدشہ لاحق ہے، جو کسی بھی وقت جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔لہٰذا، متعلقہ افسران سے گذارش کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لے تاکہ علاقہ مکینوں کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے