علاقائی خبریں

اسسٹنٹ کمشنر کا ماڑھا، فتح بیلا اور موچی پورہ کے فلڈ ایریاز کا دورہ

شجاع آباد (مظہرتاج قریشی)شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے پاک آرمی کے آفیسران کے ہمراہ ماڑھا، فتح بیلا اور موچی پورہ کے فلڈ ایریاز کا دورہ کیا
تفصیلات کے مطابق
اس موقع پر علاقہ مکینوں کو انخلاء کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور انہیں اپنی حفاظت کے پیش نظر فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی انتظامیہ اور پاک آرمی کی مشترکہ کاوشوں سے متعدد خاندانوں کو محفوظ طریقے سے فلڈ ریلیف کیمپس منتقل کیا گیا، جہاں متاثرین کے لیے رہائش، کھانے پینے کی اشیاء اور طبی سہولیات سمیت تمام بنیادی ضروریات فراہم کر دی گئی ہیں تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو ٹیمیں، آرمی اور پولیس فوری طور پر مدد کے لیے موجود ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button