کرائمز

ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیاء کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیاء کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ ڈی پی او آفس کی مختلف برانچز اورسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن SIPS تھانہ سٹی ٹوبہ کی انسپکشن پولیس خدمت مرکز،تحفظ مرکز،خدمت کاؤنٹرDHQ ٹوبہ،پولیس ڈرائیونگ سکول کا وزٹ پولیس لائن میں منعقد دربار میں ملازمین کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیاء کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ۔دوران وزٹ انہوں نے ڈی پی او آفس کی مختلف برانچزکی انسپکشن کی اورسپیشل انیشیٹو پولیس ا سٹیشن SIPS تھانہ سٹی ٹوبہ کا وزٹ کیا دوران وزٹ انہوں نے تھانہ کی بلڈنگ، تھانہ جات کے رجسٹر ہائے،فرنٹ ڈیسک، مال خانہ تھانہ جات،حوالات، کوت، ریکارڈ روم، تھا نہ جات کی صفائی،محر ر دفتر،بیرک ملازمان،تفتیشی افسران کے کمرہ جات اور ریکارڈ کو چیک کیااور تھانہ جا ت میں SIPSکے تحت دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن SIPSکے حوالہ سے تھانہ میں دی جانے والی سہولیات بارے ڈی آئی جی کو بریف کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل تھانے میں عوام دوست ماحول،سروس ڈلیوری اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے میں صرف کی جائیں۔ عوام الناس کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور عوام کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اس کے علاوہ ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیاء نے پولیس خدمت مرکز،تحفظ مرکز، سیف سٹی،آئی ٹی برانچ،خدمت کاؤنٹرDHQ ٹوبہ،پولیس ڈرائیونگ سکول اور ڈی ایس پی صدر کے آفس کی انسپکشن بھی کی اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار بھی ان کے ہمراہ تھے اس کے ساتھ ساتھ ڈی آئی جی منیر احمد ضیاء نے پولیس لائن میں منعقدہ دربار میں پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button