اسپیکر ملک احمد خان کے ماموں حاجی حنیف کو نما ز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا
لاہور( آئی این پی)وزیر مملکت ملک رشید احمد خان کے بھائی ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے ماموں اور رکن پنجاب اسمبلی ملک احمدسعید خان کے والد حاجی حنیف خاں کو نما ز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ فتح پور قصور میں قاری صہیب میر محمدی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان،سابق سپیکر رانا محمد اقبال خاں، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ،اراکین اسمبلی افتخار احمد چھچھر ،نورالامین وٹو اور خان بہادر، میاں عمران جاوید، راشد منہاس، احمر بھٹی ،رانا راشد اور سردار راشد طفیل ،سابق رکن اسمبلی بابا رشید بھٹی، رہنما مسلم لیگ (ن) طاہر جٹ ،ایڈووکیٹ منیر بھٹی ،سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب، پرنسپل سیکرٹری عماد حسین بھلی ، ڈائریکٹر میڈیا راﺅ ماجدعلی ، شہزاد قمر، افتخار احمد، ایڈوائزر میڈیا ٹو وزیراعظم عاصم نصیر، ڈی سی قصور، ڈی پی او قصور سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں،کارکنوں ،زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی