علاقائی خبریں

دشمن کی گھٹیا چالیں ایک بار پھر ناکام ،آبی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے‘ملک افضل کھوکھر

لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے بھارتی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ دشمن کی گھٹیا چالیں ایک بار پھر ناکام ہوں گی،بھارت کی آبی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جراتمندانہ قیادت میں پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم بھارت کی ہر بزدلانہ حرکت کا جواب قومی اتحاد اور یکجہتی سے دیں گے۔ملک افضل کھوکھر نے سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریسکیو ادارے دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور حکومت عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ احتیاطی تدابیر کو اپنائیں اور ریسکیو اداروں کو اپنا کام کرنے دیں تاکہ مشترکہ طور پر اس قدرتی آفت پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کے باہمی تعاون سے موجودہ صورتحال پر جلد قابو پالیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button