علاقائی خبریں
ا سٹیج اداکارہ اقراءپر تشدد اور فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ د رج
لاہور( آئی این پی)ا سٹیج اداکارہ اقراءپر تشدد اور فائرنگ کرکے دھمکانے کا واقعہ پیش آیا ہے ،اداکارہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔واقعہ تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں پنجابی تھیٹر میں پیش آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے تھیٹر کے دوران تھپڑ مارے ،شور کرنے پر ملزم نے پستول نکال کر زمین پر فائر کیا ،ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔