علاقائی خبریں
لاہور ہائیکورٹ ،ماتحت عدالتوں میں 6ستمبر کو تعطیل ہو گی
لاہور( آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 6ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ کی تعطیل ہوگی۔یہ تعطیل لاہور ہائیکورٹ کے سالانہ ہالیڈے کیلنڈر کا حصہ ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس سمیت تمام ماتحت عدالتوں اور ان کے دفاتر 6ستمبر کو بند رہیں گے۔