گکھڑ سب ڈویژن،5روز سے سپلائی معطل ،شہری پھٹ پڑا
وزیرآباد (نامہ نگار) کیپکو ڈویژن وزیرآباد کی سب ڈویژن گکھڑ کے ملازمین کے نرالے کارنامے شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ہیں، مقامی شہری(ملک خلیل احمد ) کی بجلی کی سپلائی پانچ روز گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکی، متاثرہ شہری نے بتایا کہ بارہا دفتر کے چکر لگائے مگر ایل ایس اور اس کی ٹیم بغیر مال پانی لیے کام کرنے کو تیار نہیں، شکایات کے باوجود بجلی کی بحالی ممکن نہ ہو سکی جس کے باعث اہل خانہ شدید مشکلات کا شکار ہیں، گھر میں اندھیرا، پانی کی موٹر بند اور دیگر روزمرہ ضروریات متاثر ہو رہی ہیں، پانچ روز تک سپلائی معطل رہنے پر شہری سراپا احتجاج ،مطالبہ کیا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ کرپشن اور غفلت کی وجہ سے عوام بنیادی سہولت سے محروم ہیں، بعض ملازمین رشوت کے بغیر میٹر یا لائن درست نہیں کرتے، بارہا فون کرنے اور درخواست دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی، شہری نے ایکسئن وزیرآباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بحال نہ ہوئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا، عوامی حلقوں نے بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے اندر موجود کالی بھیڑیں شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رہی ہیں، ایکسئن وزیرآباد فوری ایکشن لیتے ہوئے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرے