کرائمز

حجرہ :شادی شدہ خاتون سمیت دو قتل ایک شخص زخمی ملزمان فرار

حجرہ شاہ مقیم (ساجد انصاری سے)جائیداد کا حصول , رنجش یا غیرت کے نام پر قتل دو واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت دو قتل ایک شخص زخمی ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق قتل کے دو واقعات میں سے پہلا واقعہ نواحی قصبہ موضع جبوکہ تھانہ ستگھرہ کی حدود میں پیش آیا جس میں سدرہ نامی شادی شدہ خاتون کو تشدد کر کے بے دردی سے قتل کر کے گھر کو مقفل کر دیا گیا قتل کا علم اگلے روز ہوا تو مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ بھاری مالیتی زرعی و کمرشل اراضی کی مالکہ تھی جسکے والدین فوت ہو چکے تھے مقتولہ کی شادی اسکے چچا زاد کے ساتھ ہوئی تھی جو قریب ہی رہائش پذیر اپنے نانا کے گھر مقیم تھی دوسرا واقع نواحی گاؤں پندرہ ون ایل میں پیش آیا جہاں دو حقیقی بھائیوں پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جسکی زد میں آ کر ایک بھائی بابر قتل ہو گیا جبکہ دوسرا علی نامی شدید زخمی ہو گیا اطلاع پاتے ہی صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور قانونی کاروائی شروع کر دی تاحال وجہ قتل سامنے نہیں لائی جا سکی جبکہ دونوں واقعات کے ملزمان گرفتار نہیں کیے جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button