شجاع آباد جلالپور پیر والہ اور گردونواح میں مزید کشتیاں روانہ
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد جلالپور پیر والہ اور گردونواح میں جاری فلڈ ریسکیو آپریشن کے لیے مزید کشتیاں روانہ کر دی گئی ہیں ترجمان ریسکیو کے مطابق ملتان سے 38 ریسکیو بوٹس کی نئی کھیپ جلالپور بھیج دی گئی ہے، جہاں اس وقت 25 کشتیاں متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور انخلاء کی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں ترجمان کے مطابق کمشنر ملتان کی ہدایت پر تمام تر خطرات کے باوجود لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 29 ریسکیو بوٹس ملتان شہر، 10 شجاع آباد اور 25 جلالپور میں آپریشنل ہیں۔ علاوہ ازیں مظفرگڑھ اور علی پور جتوئی کے دریائی علاقوں کی عوام سے فوری انخلاء کی اپیل بھی کی گئی ہے تاکہ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہا جا سکے#