کرائمز

کروڑوں روپے مالیت سے نئی بننے والی سڑک میں گڑھے بن گئے۔

کسووال(فرحان عباس قریشی) ناقص میٹریل کا استعمال،چند روز قبل کروڑوں روپے مالیت سے نئی بننے والی سڑک پر گہرا گڑھابن گیاتفصیل کے مطابق کسووال بائی پاس اصطبل روڈ تا نہر ایل بی ڈی سی تک چند ہفتے قبل نئی سڑک بنائی گئی تھی۔گزشتہ روز2چودہ ایل لاٹاں کے قریب اچانک سڑک کے درمیان 5فٹ سے زائد گہرا گڑھا پڑ گیا جس کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا،ٹریفک کا نظا م درہم برہم ہوگیا۔شہریوں نے نئی سڑک میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل کا استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button