کرائمز

کمالیہ :مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی شہری پھٹ پڑے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی پاکستان بھر کی طرح کمالیہ میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء جن میں دال، چینی، چاول، گھی اور آٹا دیگر ضروریات شامل ہیں ان کی قیمتوں میں دن بدن ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہےاہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی بے حسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button