مریم نواز کلینک نارنگ آؤٹ سورس ہوتے ہی ایک ہفتے میں تین قیمتی جانیں لے گیا
نارنگ منڈی(اے،آر،ملک سے)چند روپوں پر غیر تربیت یافتہ عملہ تعینات ۔ شہری سراپا احتجاج ۔آؤٹ سورس کردہ مریم نواز کلینک میں ٹھیکیدار کی نااہلی سے ایک ہفتے میں تین افراد جاں کی بازی ہار گئے ۔چند روپوں کے عوض غیر تربیت یافتہ عملہ تعینات کر لیا۔ مریضوں کو طبی سہولیات بھی میسر نہیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق عملہ غیر حاضر یا لاپروا تھا۔ چار گھنٹے مریض کے لواحقین عملہ کی منتیں کرتے رہے کہ ہمارے مریض کو دیکھیں۔ عملہ نے شدید لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور مریض نے ٹرپ ٹرپ کر جان دے دی۔ ٹھیکیدار اور عملہ کے سر پر جوں تک نہیں رینگی۔ الٹا لواحقین کو دھمکیاں دیتے رہے کہ جو کرنا ہے کر لو۔ ۔مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ واقعے کے بعدڈپٹی کمشنر شیخوپورہ، اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ، اور ڈی ایچ او شیخوپورہ جیسے ضلعی افسران نے بھی موقع پر آنے سے گریز کیا، جس پر عوام نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز فوری نوٹس لیں.علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کی انکوائری کروائیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں، اور آؤٹ سورس کے نظام کا فوری جائزہ لیں۔